بی جے پی اقلیتوں پر ظلم ، گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کر رہی، سونیا گاندھی
اودھے پور(این این آئی)کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کم از کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ حکومت کے نعرے کا مطلب ملک کو پولرائزیشن کی مستقل حالت میں رکھنا اور اقلیتوں پر ظلم کرنا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونیا گاندھی نے یہ بات بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں پارٹی اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی شہریوں کو تقسیم کر رہی ہے، اتحاد کے عمل کو دوریوں میں تبدیل کر رہی ہے اور سیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا اور جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ پولرائزیشن اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کی سیاست پر توجہ مرکوز کی ہے ، اس نے دلتوں اور قائیلیوں کا حق مارا ہے او ر ان کے ساتھ ظلم وستم کر کے معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کیا ۔ انہوں نے کہا بی جے پی جواہر لال نہرو جیسے رہنمائوں کی مسلسل تذلیل اور موہن داس کرم چند گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کر رہی ہے۔