وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائیکلون کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے کراچی شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سائیکلون کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے، کمشنر کراچی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو نالوں کی صفائی کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیر ری ہیبلیٹیشن فراز ڈیرو، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ ، ایس ایم بی آر عالم الدین بلو ، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ ، کمشنر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمانڈر کورانجینئرنگ بریگیڈیئر قاضی ناصر، ڈائریکٹر میٹ آفس سرفراز ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، ویڈیو لنک پر سکھر سے وزیر آبپاشی سہیل انور اور دیگر شریک.
اُنہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کو بھی الرٹ جاری کیا کہ 17 مئی سے 20 مئی کے دوران گہرے سمندر میں نہ جائیں۔