مشہور افسانوی کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر حرکت قلب بند کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، وزیر اعظم و دیگر سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات نے اظہار افسوس کیا،وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں، وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیدارءشعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے ، 13اکتوبر 1945کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فاروق قیصر نے 1976میں انکل سرگم کے کردار سے شہرت پائی تھی،انہوں نے انکل سرگم کے کردار کے ذریعے معاشرتی مسائل اجاگر کیے، لازوال شخصیت کے حامل فاروق قیصر کی بہترین خدمات اور کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جاچکا ہے،علالت کے باعث انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر صدارتی ایوارڈ وصول کرنے بھی ویل چیئر پر آئے تھے،ہدایت کار، فنکار و صوتی اداکار سن 1976سے سرکاری ٹی وی سے منسلک تھے جہاں انہوں نے بچوں کےلئے کٹھ پتلی شو کلیاں تیار کیا، جس کے افسانوی کردار انکل سرگم نے فاروق قیصر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، فاروق قیصر نے مختلف مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں،فاروق قیصر کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان و دیگر سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات نے اظہار افسوس کیا،وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں، وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیدارءشعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں۔ وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیدارئ شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2021