کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سہ پہر تین بجے تک سخت لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے کے لئے شارع فیصل،ملیر، ڈرگ روڈ، قائد آباد، پی آئی ڈی سی سمیت ایم اے جناح روڈ ،جام صادق پل، کورنگی کازوے اوردیگر اہم مقامات کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہےاور شاہراہوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے مطابق دوپہر تین بجے تک میڈیکل اسٹور، دودھ، بیکری، کریانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانیں بند رہیں گی اور ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی جبکہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران کوریج کے لئے جانے والے صحافیوں اور ڈی ایس این جی وین کو بھی روک لیا ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38