ملک وقوم کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ایک سیاسی قوت ہے جس کی تمام توانائیاں ملک اورقوم کے بہترین مفاد میں صرف ہوتی ہیں سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن جہاں ملک اورقوم کے مفادات ہوں ہم کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکہ سفیر کا میاں شہباز شریف سے رابطہ کرکے انہیں رمضان المبارک کی مبارکباد دینے کے ساتھ کورونا وائرس پر امریکی حکومت کے تعاون کا پیغام دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز لیگ بین الاقوامی سطح پر اپنا ایک مضبوط مقام رکھتی ہے ایک بیان میں عارف سندھیلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا عرصہ اقتدار محض ڈائیلاگ پر گزاررہی ہے۔