ٹی ٹونٹی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ 2019ء کے شیڈول کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹی ٹونٹی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ 2019ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 12 سے 17 جون تک ہونیوالی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں حصہ لینگی جنہیں چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میں اوکاڑہ، گجرات اور حافظ آباد‘ گروپ ٹو میں مظفر گڑھ، سکھر اور خیرپور‘ گروپ تھری میں اسلام آباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، گروپ فور میں کوئٹہ، قلات اور نواب شاہ، گروپ فائیو میں دادو، جہلم اور کوہاٹ جبکہ گروپ چھ میں بہاولپور، ڈی آئی خان اور اے جے کے شامل ہیں۔ کی افتتاحی تقریب 12 جون کو دن تین بجے لاہور میں ہوگی۔ 12 جون کو لاہور کے مختلف گراونڈز میں چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنل 15 جون کو، 16 جون کو کوالیفائر جبکہ 17 جون کو فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان ظہیر کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ایک بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا اس سلسلہ میں آفیشلز کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔