ایک تصویر ایک کہانی……
استاد ریاض مال روڈ پر ایک گھڑیوں کی دکان پر میکنک اور سیل مین کے طور پر کام کر رہا ہے۔ استاد ریاض نے بتایا کہ وہ ہر قسم کی ڈیجیٹل اور مینول گھڑیاں ٹھیک کرنے کی مہارت رکھتا ہے۔ اس نے بتایا وہ بیس ہزار ماہانہ لیتا ہے صبح گیارہ سے رات گیارہ بجے تک دکان پرڈیوٹی دیتا ہے مالک استاد ریاض پر بہت اعتماد کرتے ہیں کیونکہ سینئر سیل مین ہے ریاض کے چھ بچے ہیں۔ تین بیٹیاں اور تین بیٹے جو پڑھتے بھی ہیں اور کام بھی کرتے ہیں ریاض نے بتایا کہ آج تک وہ کرایہ کے گھر میں رہ رہے ہیں اپنا گھر نہیں بنا سکتے کیونکہ دن بدن مہنگائی کا سامنا ہے جب سوچ رہے تھے کہ بتائیں گے اس وقت سیمنٹ کی بوری دو سو روپے تھی اب چھ سو روپے کی بوری ہے کس طرح گھر بنائیں۔(فوٹو:عابد حسین)