ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر ٹینڈر دستاویزات کی فراہمی کے لئے قائم کائونٹر کا افتتاح کر دیا
لاہور (پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر ٹینڈر دستاویزات کی فراہمی کے لیے قائم کئے جانے والے کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان ‘ سابق ڈائریکٹر جنرل علی کاظم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ظریف اقبال ستی بھی موجود تھے۔ ٹینڈر حاصل کرنے کے لئے ٹھیکیدار /فرام اپنی درخواست اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد ون ونڈو سیل جمع کروا سکے گا۔درخواست کی مکمل چھان بین کے بعد اہل ٹھیکیدار /فرم کو چالان فارم جاری کیا جائے گا۔ چالان فارم مجوزہ بینک میں جمع کروانے کے بعد ٹھیکیدار /فرم کو ٹینڈر دستاویزات جاری کی جائیں گی۔ٹینڈر کھولنے کی تاریخ سے ایک دن پہلے تک ٹینڈر دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔ تمام ٹینڈرز حصہ لینے والے ٹھیکیداروں /فرموں کی اور ٹینڈر کھولنے والی کمیٹی کی موجودگی میں ون ونڈو سیل پر کھولے جائیں گے۔