بجلی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)بجلی کے نرخ 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ بڑھنے کاامکان ہے ۔بجلی کے نرخ 2 اقساط میں بڑھائے جائیں گے۔ذرائع پہلے مرحلے میں قیمت یکم جولائی سے ایک روپیہ 30 پیسے بڑھنے کاامکان دوسرے مرحلے میں قیمت یکم ستمبرسے ایک روپیہ 30 پیسے بڑھنے کاامکان اقدام سے سبسڈی کی مدمیں 200 ارب روپے کابوجھ کم ہوگانئے ٹیرف میں فی یونٹ 12 روپے 98 پیسے سے 15 روپے 58 پیسے پرآجائیگاحکومت کی آئی ایم ایف کوسرکلرڈیٹ کم کرنیکی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔