زندگی اور موت کا مسئلہ
ہماری قوم کیلئے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ دنیا اتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کہ اگر آپ نے خود کو زیور تعلیم سے آراستہ نہ کیا تو نہ صرف یہ کہ آپ پیچھے رہ جائیں گے بلکہ خدانخواستہ بالکل ختم ہو جائیں گے۔ اپنی شاندار روایات کے مطابق زندہ رہئے۔ ان کی عظمت و شوکت میں ایک اور درخشندہ باب کا اضافہ کیجئے۔
(طلباء سے خطاب‘ لاہور 30- اکتوبر 1947ئ)