قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے نواز شریف پر چار اعشاریہ نو ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے الزام میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کل طلب کر لیا
نیب نے نوازشریف پر چار اعشاریہ نو ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوانے کاالزام لگایا تھا جس پر قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے.کمیٹی نے چیئرمین نیب کو متعلقہ افسران کو لانے کی ہدایت بھی کردی ہے.یاد رہےقومی اسمبلی اجلاس میں معاملے پر مسلم لیگ نون کے رکن رانا حیات نے نکتہ اعتراض پر تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کو بھجوانے کی تجویز دی تھی.