پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لاہور پہنچ گئے ۔باکسر عامر خان باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ براستہ دبئی فلائٹ ای کے 622کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے ۔ جہاں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر انیس شیخ نے ان کا استقبال کیا۔عامر خان کو پنجاب باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران عامر خان چمپئن شپ کے ناک آﺅٹ راﺅنڈ کے مقابلے دیکھیں گے جبکہ اس دوران وہ اپنی اکیڈمی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ بھی کریں گے۔عامر خان نے لاہور آمد سے قبل دوران پرواز اپنی اور اہلیہ کی جہاز میں لی گئی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لاہور آمد کی اطلاع دی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024