عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن میں سزا یافتہ ہونے سے قبل عالمی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ سب کرپٹ ٹولہ ہے جسے نکال باہر کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کرپشن میں سزا یافتہ ہونے سے قبل عالمی سپورٹ لینا چاہتے ہیں، یہ سب کرپٹ ٹولہ ہے جسے نکال باہر کرنا چاہیے ، وزیراعظم کے خلاف ایل این جی کا کیس 8،10 دن میں کھلنے والا ہے، اب یہ کہیں گے کہ سارے کیس ہمارے خلاف کھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف غیر ملکیوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024