پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے نواز شریف پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ قومی اداروں کے خلاف عالمی سازش کے حصہ دار اور بھارتی پروپیگنڈے کے گواہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم رہے تب انھیں یاد نہیں آیا کہ کمیشن بننا چاہیے ؟ جب پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہے تو کمیشن یاد آ گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار نے پاکستان کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے، جب نواز شریف نا اہل ہوئے ہم تب الیکشن کی بات کر رہے تھے، ہماری بات نہ مان کر ملک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ قومی اداروں کے خلاف عالمی سازش کے حصہ دار اور بھارتی پروپیگنڈے کے گواہ کے طور پر سامنے آئے ہیں
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024