رمضان بازاروں ،رمضان دستر خوانوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائیں
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کی زیر صدارت پیر کے روز رمضان المبارک،عدالتوں ، چینی منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے گرینڈ میٹنگ کی جس میں سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر،ڈی پی اوجہلم عبدالغفار قیصرانی،ڈی پی اوچکوال ملک ذوالفقارڈی پی او اٹک عبادت نثار،ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر عبداللہ نیازی ،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف ،ایس پی صدبہرام خان اورایس پی پوٹھوہار ڈویژن سیدعلی نے شرکت کی چاروں اضلاع کے افسران نے آرپی او راولپنڈی کو اپنے اپنے اضلاع میں بسلسلہ سیکورٹی انتظامات رمضان المبار ک بریف کیااس دوران ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈی پی اوز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز دوران رمضان المبارک اہم مقامات کی ڈیوٹی خو د چیک کرینگے اور بالخصوص روزانہ کی بنیاد پر افطاری/ سحری اور تراویح کے اوقات میں از خود اپنے اپنے علاقوں میں گشت کیلئے آئوٹ ہونگے نیز اپنے اپنے ماتحتان کو موجودہ ملکی حالات اور خطرات کے حوالے سے کے حوالے سے وقتاً فوقتاًبریف کرینگے اسکے علاوہ تمام پولیس افسران رمضان بازاروں ،رمضان دستر خوانوں کی سیکورٹی کے حوالے سے دیگر اداروں سے ملکر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو ہرصورت یقینی بنائیں گے رمضان بازاروں کی سیکورٹی کیلئے حکومت کی طے شدہ پالیسی اورایس او پی کی روشنی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے ملکر تمام انتظامات جیسا کہ کلوز سرکٹ کیمروں ،سنگل انٹری /ایگزٹ پوائنٹس ،خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس لگائی جائے گی اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال ضروری ہوگا اور رمضان بازاروں کی پارکنگ مناسب فاصلے پر ہوگی ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ بالخصوص افطاری کے اوقات میں کسی بھی پوائنٹ پر ٹریفک کا رش نہیں ہونا چاہیے۔اسی طرح دیگر مقامات جیسا کہ رمضان بازار ،مساجد کے گردونواح،مارکیٹوں کے سامنے ٹریفک کا بہائو معمول کے مطابق ہو تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہواہم چوکوں اور رش والی جگہوں پر زیادہ تعداد میں ٹریفک اہلکار لگائے جائیں تاکہ ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا نہ ہو ۔اسکے علاوہ آرپی او راولپنڈی نے سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او ز کو ہدایت کی کہ کورٹس کی سیکیورٹی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ میٹنگ کر کے نتظامات کو بہتر کیا جائے۔کورٹ رومز کے باہر لگے کیمرہ جات کی مانیٹرنگ کے لئے الگ سے کنٹرول روم بنایا جائے اور اس پر پولیس ملازمین تعینات کئے جائیںججز کے ساتھ کورٹس کی سیکورٹی کے حوالے سے ماہانہ میٹنگزکے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اوراس حوالے سے کوآرڈینیشن کو بہتر بنایا جائے۔اہم مقدمات کے ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کے دوران ہر ممکن سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اسی طرح چائینزجہاں پر کام کر رہیے ہیں انکی سیکورٹی کو بمطابق SOPمزید بہتر کیا جائے۔