نواز شریف کیخلاف حلف سے غداری کرنے پراندراج مقدمہ کی درخواست جمع
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی گئی راجہ ظفر اقبال نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کے بیان سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے وہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں نواز شریف کے خلاف اپنے حلف سے غداری کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے پولیس نے درخواست وصول کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی جسے قانونی رائے حاصل کرنے کیلئے لیگل برانچ بھجوادیا گیا ۔