فوٹو جرنلسٹ طاہر کاظمی کے والد سپردخاک
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری طاہر کاظمی کے والد اور صحافی وقار کاظمی کے بھائی جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے کو سپردخاک کردیا گیا۔ ان کی رسم قل کل بروز بدھ دن گیارہ بجے گلی نمبر 37 نزد مسجد تازہ گل ڈھوک رتہ میں منعقد ہوگی۔