چرس، شراب،اسلحہ، روند برآمد،13ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ کینٹ پولیس نے تصور سے 250گرام چرس ،اسحاق سے 240گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے حسنین سے 1500گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے احسن سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے عابد سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے غلام نبی سے 05لیٹر کھلی شراب،ثاقب سے04لیٹر کھلی شراب،کاشف سے 06لیٹر کھلی شراب،تھانہ نیوٹائون پولیس نے عبدالقیوم سے پستول 30بور معہ 02روند ،تھانہ صادق آباد پولیس نے حسنین سے پستول 30بور معہ 03روند ہمایوں سے 9MMمعہ 04روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے اختشام سے پستول 30بور معہ ،تھانہ چونترہ پولیس نے فیاض سے کلاشنکوف معہ 10روند ،ارشد سے پستول 30بور معہ03روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔