حکومت پنجاب کا گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول مستردکرتے ہیں، رانا عبدالرحمن
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز پاکستان نے حکومت پنجاب کے چھٹیوں کے شیڈول کو مسترد کر دیا۔نیپس نے نجی تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اپنے شیڈول کا اعلان کر دیاہے ۔مرکزی صدر رانا عبدالرحمن نے وزیر تعلیم کی طرف سے اعلان کردہ گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول مسترد کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے لیے 9 جون سے 10اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مشاورت کے بغیر دیا گیا چھٹیوں کا شیڈول مسترد کرتے ہیں ۔ انہوںنے رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات 7 بجے سے 11 بجے تک کرنے کا بھی اعلان کیا ۔