سائوتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس ‘ مسائل مل کر حل کرنے پر اتفاق
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سائوتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس گزشتہ روز نشاط گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے سی ای او عالمگیر خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کو زیربحث لایا گیا اور ایسوسی ایشن کے ممبران کی جانب سے ان مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل کو مل کر حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین لاریٹس سکول خالد جاوید وڑائچ‘ جاوید اقبال برٹش سکول‘ خالد سراج نوخیز سکول‘ مسز ثمینہ وجاہت ضمیر پبلک سکول‘ چودھری محمد امجد کیمبرج سکول‘ شیخ عبدالسلام عارف پاک لینڈ سکول ‘ رشید کازوے سکول‘ شہباز خان پائنیئر سکول‘ سجاد حسین زکریا پبلک سکول‘ بلال شیخ بلسن پبلک سکول اور سعید جعفری جوائنٹ فور سز سکول نے شرکت کی۔