نوازشریف نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کیا‘ مخالفت میں نعرے بازی افسوسناک ہے
ملتان (لیڈی رپوٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور کشمیر کے مقدمہ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کیا آج اس شخص کے خلاف جو نعرے لگوائے جا رہے ہیں افسوسناک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر و رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ملتان کے جلسہ میں عوام کی شرکت نوازشریف کے مقبول لیڈر ہونے کی گواہ ہے اور پوری قوم نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے جلسہ میں ملتان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کارکنان عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں اور گھرگھر جا کر نوازشریف کا پیغام پہنچائیں آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گی اور مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔