دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے کینٹ کے علاقہ سی ایس ڈی سنٹر میں موک ایکسرسائز
ملتان (کرائم رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ کینٹ اور ملتان پولیس کی ٹیموں نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر تھانہ کینٹ کے علاقہ میں واقع سی ایس ڈی سنٹر میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے مشق کی۔ یہ ریہرسل کینٹ کے علاقے میں کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی۔ اس مشق میں سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 ،فرانزک سائنس ،ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی۔ جس کا مقصد ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے سی ایس ڈی کے عملہ کو بریف کیا۔