زکریا یونیورسٹی شعبہ شماریات کی سکالر افشاں سعید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ شماریات کی طالبہ افشاں سعید نے گزشتہ روز اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کا احسن طریقے سے دفاع کیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دئے۔ زبانی امتحان ڈاکٹر عبدالواجد نے لیا اور افشاں سعید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی۔ اس موقع پر ان کے سپروائزر اور چیئرمین شعبہ ڈاکٹر محمداسلم‘ ڈاکٹر مطاہراقبال‘ ڈاکٹر عاطف‘ ڈاکٹر امان اﷲ اور ڈاکٹر احمد شہزاد بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ افشاں سعید گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کر رہی ہیں۔