سکول سربراہان انرولمنٹ ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کریں : ڈی ای او
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ڈی ای او ایجوکیشن سکینڈری ریاض خان نے کہا ہے کہ سکول سربراہ انرولمنٹ کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کریں، موسم گرما کی تعطیلات میں سکولوں کو کھولنے کیلئے شیڈول بنائیں۔ اساتذہ کو گروپ کی شکل میں بلائیں تاکہ وہ چھٹیاں بھی انجوائے کرسکیں وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں میں سکول کھولنے کی وجہ انرولمنٹ اور انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے اس کیلئے تما م اساتذہ کا ایک ساتھ بلانے کے بجائے گروپ میں بلایا جائے اورایک محدود وقت تک ان کو اسائمنٹ دی جائے۔