تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرپارٹ فرسٹ کے امتحانات کیلئے نگران عملہ مانگ لیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے پارٹ فرسٹ کے امتحانات کے لئے نگران عملہ مانگ لیا اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ سکولز کا مراسلہ ارسال کیا گیا کہ ملتان شہر کیلئے 22مردانہ اور 30زنانہ سنٹروں کیلئے عملہ تعینات کیا جائے ہر سنٹر پر 6افراد پرمشتمل عملہ تعینات کیا جائیگا جس کے لئے محکمہ سکولز نے تمام ہیڈ ماسٹروں سے نام طلب کرلئے ہیں۔