جمشید دستی نے نواز‘ بلاول اور عمران کو جنوبی پنجاب کی سیاست سے آئوٹ کر دیا: شاہانہ شانی
ملتان (لیڈی رپورٹر) تحفظ شی میل ایسوسی ایشن کی صدر شاہانہ شانی نے کہا کہ جمشید دستی نے قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں تاریخی جلسہ منعقد کرکے نواز شریف‘ بلاول بھٹو اور عمران خان کو جنوبی پنجاب کی سیاست سے آئوٹ کر دیا ہے کیونکہ ان کا جلسہ خالصتاً عوامی جلسہ تھا۔ اس موقع پر جمشید دستی نے نہ صرف سرائیکی صوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا بلکہ ان کے ساتھ تو پاکستان سرائیکی پارٹی کے لوگ بھی شامل ہیں۔ یقینا جمشید دستی کی قیادت میں نہ صرف سرائیکی صوبہ بنے گا بلکہ وہ اور ان کی جماعت سرائیکی وسیب میں سب سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی ۔ سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے خواجہ سرا ایسوسی ایشن جمشید دستی کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھے گی۔