نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں گرما تعطیلات کا اعلان
ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیشن 2017-18 ایم بی بی ایس کی فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کلاس کو 11 جون سے 23 جولائی 2018ء تھرڈ ایئر‘ فورتھ ایئر اور فائنل ایئر کلاس کو 11 جون سے 9 جولائی 2018ء تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کلاسز کا دوبارہ آغاز 24 جولائی 2018ء تھرڈ ایئر‘ فورتھ ایئراور فائنل ایئر کلاسز کا دوبارہ آغاز 10 جولائی 2018ء سے ہو گا۔