پاکستان میں 15 ‘ گرین لینڈ میں طویل ترین 21 گھنٹے کا روزہ ہوگا
کراچی(این این آئی)ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔ گرین لینڈ والے سب سے طویل اور اجنٹائن کے مسلمان مختصر ترین روزہ رکھیں گے جبکہ پاکستان میں15گھنٹے کاروزہ ہوگا۔دنیا میں سحر اور افطار کے درمیان کادورانیہ یاسب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے ،جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 02 منٹ ہوگا۔آئس لینڈ کے مسلمان 21 گھنٹے ،فن لینڈ کے 19 گھنٹے 56 منٹ ،ناروے اور سوئیڈن کے مسلمان 19 گھنٹے طویل روزہ رکھیں گے۔ روس،جرمنی،آئرلینڈ، برطانیہ، بلجیم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جبکہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ ،امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ ،افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ ،بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ ،انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائددورانیہ کا روزہ ہوگا۔سب سے مختصر ترین دورانیے کا روزہ ارجنٹائن کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 11 گھنٹے 32 منٹ ہوگا۔