زکوٰۃ کٹوتی کیلئے نصاب 38 ہزار روپے مقرر یکم رمضان کو سیونگ اکائونٹ سے کاٹی جائے گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے زکوٰۃ کٹوتی کیلئے نصاب 38 ہزار روپے مقرر کردیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان میں تمام بنک یکم رمضان کو سیونگ اکائونٹ سے زکوٰۃ کاٹیں گے۔ اڑتیس ہزار یا اس سے زیادہ رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی۔ کرنٹ اکائونٹ اور غیر ملکی کرنسی اکائونٹ سے زکوٰۃ نہیں کٹے گی۔