سٹوڈنٹس سپورٹ سسٹم میری پہلی ترجیح رہی ہے،پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ سپورٹ سسٹم کو فاصلاتی نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام حاصل ہیٗ اس لئے سٹوڈنٹس سپورٹ سسٹم میری پہلی ترجیح رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی ایک متحرک پالیسی اور سمارٹ یوز آف ٹیکنالوجی کے تحت اپنے 13لاکھ طلبہ و طالبات کو داخلوں کے بارے میں معلومات اور تصدیق ٗ امتحانات اور نتائج کی اطلاعات ٗ اسناد اور ڈگریوں کے اجراٗ کتابوں کی ترسیل ٗ ورکشاپس میں شمولیت اور ٹیوٹرز کے بارے میں معلومات ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے فوری طور پر فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی نیٹ میں آنے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے کانفرنس میں ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے 44۔ریجنل ڈائریکٹرز شریک تھے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز یونیورسٹی اور طلبہ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں اس لئے وہ طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔