آٹھ لاکھ کی مقروض ہوں، میری مالی امداد کی جائے،گلشن آراء
اسلام آباد ( جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی نیو گلزار قائد گلی نمبر 11 کی رہائشی گلشن آراء نے صاحب حیثیت افراد سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا میں آٹھ لاکھ روپیہ کی قرض دار ہوں خدا کے لئے میرا قرضہ اتارنے کے لئے میری مالی امداد کی جائے ۔گلشن آراء نے کہاجن کا قر ضہ دینا ہے وہ میرے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور میں ساٹھ سال کی بوڑھی عورت ہوںاور میں نے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں بطور اساتذہ ساری زندگی خدمات سرانجام دی ہیں اور اب ریٹائرمنٹ کی زندگی بسر کر رہی ہوں میرے گھر میں کوئی بھی کمانے والا نہیں ہے میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو کہ گیارہویں جماعت میں پڑھ رہا ہے اس لئے میں نا مساعد حالات سے دو چار ہوں ۔جن لوگوں کا قرضہ دینا ہے وہ اب میرے چھوٹے سے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اگر میں نے قرضہ ادا نہ کیا تو سر چھپانے کے لئے جو چھوٹا سا گھر ہے اس سے بھی محروم ہو جائو گی اور میں بے آسرا بچوںکو لے کر کہا جائوں گی۔میری تمام صاحب حیثیت لوگو ں سے درمندانہ اپیل ہے کہ میری مالی امداد کر کے قرضہ سے میری جان چھڑوائی جائے۔