موٹروے پولیس اورپیس یونیورسٹی امریکہ کے زیر اہتمام خواتین کی صحت کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس ، Sustainable Development policy Institute اور Peace Unversity, USAنے مشترکہ طورپر پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں خواتین کی صحت، حفظان صحت اور خواتین کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے پاکستان میں پہلی بار Women Health & Hygieneکانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی صحت کسی بھی سوسائٹی اور ملک کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہے، ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس ملک میں خواتین کے صحت کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان میں ایک مثالی ادارہ ہے۔