کہروڑپکا برائی کے اڈے سے فرار ہو کر ہائیکورٹ ملتان بنچ پہنچنے والی لڑکی کو اسکی خالہ کے گھر بھیج دیا گیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کہروڑپکا سے فرار ہوکر ہائیکورٹ پہنچنے والی نوجوان لڑکی کو ملتان میں اس کی خالہ کے گھر بھیج دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی و صدر کہروڑپکا کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاتون کو ہراساں نہ کریں۔ عدالت عالیہ میں پہنچنے والی لڑکی مہوش بی بی کا موقف تھا کہ اس کی والدہ نے والد کی وفات کے بعد گھر میں برائی کا اڈا قائم کر لیا ہے۔ وہ اسے برے کاموں پر مجبور کرتی ہے جبکہ اس کے گھر میں دیگر عورتیں بھی یہی کام کرنے کیلئے لائی جاتی ہیں۔ میں نے جب برے کام سے انکار کیا تو مجھے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اب بڑی مشکل سے جان بچا کر گھر سے بھاگ کر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ تک پہنچی ہوں‘ عدالت عالیہ تحفظ دے۔