قطب پور : 2 گروپوں میں لڑائی‘5افراد زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ قطب پور کے علاقے میں دو گروپوں میں لڑائی ہو گئی جس میں5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقہ ولایت آباد میں احسان اور ذلی وغیرہ کی کوئی بات تھی جس کی وجہ سے آج رات دونوں گروپوں میں لڑائی ہو گئی۔ لڑائی کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔