محسن وال: مہمان خاتون آگ لگنے سے جاں بحق ورثاء کا کارروائی سے انکار
محسن وال (نامہ نگار ) مہمان آئی ہوئی شادی شدہ خاتون مبینہ طور ناشتہ بناتے ہوئے آگ لگنے سے جھلس گئی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے گائوں 7فوجیانوالہ کی رہائشی نزہت ندیم زوجہ بلال جوکہ ایک بچے کی ماں تھی گزشتہ روز اپنی نند کے گھر بسم اللہ ٹائون میاں چنوں آئی تھی کہ صبح کے وقت کچن میں ناشتہ بناتے ہوئے اچانک آگ لگ گئی آگ لگنے سے مبینہ طور پر خاتون کا جسم ساٹھ فیصد جل جھلس گیا جس کو اس کے والدین نے فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان پہنچایا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ،لڑکی کے والدین نے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کرتے ہوئے خاتون کو دفنا دیا ،ذرائع کے مطابق خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر آگ لگا ئی ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق جب ہمیں پتا چلا ہم موقع پر گئے اس وقت خاتون کی تدفین ہوچکی تھی ہمیں خاتون کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی ۔