ٹبہ سلطانپور و شجاع آباد میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ شہریوں کا احتجاج
ٹبہ سلطانپور‘ شجاع آباد (نامہ نگار‘ خبرنگار) ٹبہ سلطانپور و گردنواح اور شجاع آباد میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ شہریوں کا احتجاج‘ ٹبہ سلطانپور سے نامہ نگار کے مطابق ٹبہ سلطانپور اور گردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کھوکھلے نعرے لگا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا ہے۔ بجلی نہ ہونے سے شعبہ زراعت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی۔ بجلی نہ ہونے سے برف مہنگی کر دی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سید عبدالشکور شاہ ہاشمی نے کہا کہ محض کھوکھلے نعرے لگا کر اب مزید عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ شجاع آباد سے خبرنگار کے مطابق بجلی اور گیس کی جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔