رانا قاسم نون این اے 159‘ اکرم کنہوں پی پی 223 سے الیکشن لڑینگے‘ پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پہلا جلسہ کل ہو گا
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)دوریاں ختم ،ملک اکرم کنہوں صوبائی حلقہ سے رانا قاسم نون کے پینل سے الیکشن لڑیں گے،پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پہلا جلسہ کل بدھ کو ہوگا۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے سابق صدر وسابق امیدوار ایم این اے ملک اکرم کنہوں پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت کے بعد 16مئی بروز بدھ سہ پہر 4 بجے کنہوں ہائوس جلال پور میں جلسہ منعقد کریں گے ۔ جلسہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما و این اے 159کے امیدوار رانا قاسم نون سمیت دیگر سیاسی شخصیات شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ملک اکرم کنہوں پی ٹی آئی کے این اے 159کے امیدوار رانا قاسم نون کے پینل سے صوبائی حلقہ 223 سے امیدوار ہوں گے۔ یادرہے جلال پور کے قومی حلقہ کے سابقہ ضمنی الیکشن میں ملک اکرم کنہوں اور راناقاسم نون ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔