افغانستان: طالبان کا ڈائریکٹوریٹ آف فنانس پر حملہ، جھڑپیں، 9 شہری ہلاک
جلال آباد (این این آئی)افغان شہر جلال آباد میںطالبان کے حملے کے نتیجے میں کم ازکم نو شہری ہلاک ہو گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ان حملہ آوروں نے اس مشرقی شہر میں واقع ایک حکومتی عمارت پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیااس دوران نو شہری مارے گئے۔ ننگر ہار صوبے کے حکام کے مطابق اس کارروائی میں جلال آباد میں واقع ڈائریکٹوریٹ آف فنانس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ حالیہ عرصے میں افغان طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہ اپنی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی لے آئیں ہیں۔