ڈی ایم ڈی واسا کی لاہور کے 8 ٹائونز کو رمضان میں واٹرسپلائی مینجمنٹ بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)واسالاہور کے ڈی ایم ڈی اسلم نیازی نے رمضان المبارک کے دوران لاہور کے 8ٹائونز کے ڈائریکٹر ز آپریشن کو ماہ مکرم میں واٹر سپلائی ، سیوریج اور ڈرینجز سے متعلق آپریشن سسٹم کو موثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ، جس کے تحت ٹیوب ویل سحری سے پہلے صبح 2:00بجے چلا ئے جائیں گے۔ سب ڈویژن آفسز میں سحری و افطار اور تراویح کے دوران ایک سب انجنئیر ڈیوٹی پر تعینات ہوگا جوکہ اس دوران واٹر سپلائی ، سیوریج اور ڈرینج کے عوامی شکایات کو سنے گا اور ان کے فوری حل کے لئے اقدامات کرے گا۔ سحری وافطاری اور تراویح کے دوران بجلی کی بندش کے باعث ٹیوب ویل جنریٹروں پر چلائے جائیں گے جن کی موجودگی ٹیوب ویلوں پر یقینی بنائی جائے گی۔