بحریہ ٹائون کراچی میں جدید ترین’’ ڈین زو ‘‘کے افتتاح کی تیاریاں
کراچی (پ ر) بحریہ ٹائون کراچی میںپاکستان کے پہلے بین الاقوامی معیار کے چڑیا گھرDanZooکی افتتاحی تقریب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ آج شام منعقد ہونے والی اس تقریب میں کاروباری، شوبز، سپورٹس اور میڈیا کی مشہور ترین شخصیات کے ساتھ بحریہ ٹائون کراچی کی مینیجمنٹ ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ اس تقریب کو آنے والے برسوں کیلئے یادگار بنانے کی غرض سے بحریہ ٹائون کراچی کی جانب سے شاندار انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کا پہلا ’ڈے اینڈ نائٹ زو‘ جہاں مقامی اور غیر ملکی جنگلی حیات سیاحوں کی دلچسپی کے لئے موجود ہے۔افریقی شیر، سفید شیر، بنگال ٹائیگر، چیتا، تیندوا، ایشیائی سیاہ ریچھ،ہرنوں کی مختلف اقسام، مگرمچھ، لاما، شترمرغ،ریا،ایمو،اور ہر طرح کی بطخیںاور راج ہنس اس خوبصورت ماحول کے رہائشی ہیں۔ DanZooمیں موجود ایوری مور، طوطوں،مکائو،چڑیوں، فاختہ اور بلبلوں کا دلکش مسکن ہے۔ 70 ایکڑ اراضی پر محیط DanZoo کو بڑی ذہانت کے ساتھ جانوروں کی نسل کے مطابق،دلچسپ نام دیکر بڑے علاقوںمیں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان علاقوں میں جانوروں کو وسیع و عریض پنجروں میں انتہائی قدرتی اور صحت افزاء ماحول میں رکھا گیا ہے۔’وائلڈ آن وہیلز‘ ایک سپیشل گولف کارٹ ہے جس میں بیٹھ کر سیاحوں کو DanZoo کی سیر کروائی جائیگی۔DanZooمیں ایک جھیل اور بوٹنگ کلب بھی موجود ہے۔بحریہ ٹائون کراچی میں موجود یہ جدید چڑیا گھر،ہر عمر کے افراد کیلئے، معلومات اور تفریح کا حسین امتزاج ہے۔