ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ضروری ہے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کامینار پاکستان کے مقام پر تاریخی جلسہ عام کے انعقاد پر عوام، کارکنان اورذمہ داران کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ملکی معیشت کونقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران اپنے دور اقتدار کے پانچ سال پورے کرچکے ہیں مگر تاحال اپنے انتخابی منشور اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کر سکے۔