اسسٹنٹ ڈسپنسر ندیم عباس کی غفلت ، غریب زمیندار کی بھیڑ بکریاں ہلاک
فتح جنگ (نامہ نگار ) ملال ویٹنری ہسپتال کے اسسٹنٹ ڈسپنسر ندیم عباس کی غفلت سے موضع قولیار میں غریب زمینداروں کی بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں حکومت پنجاب کی طرف سے بھیڑ بکریوںکو چیچڑ وںکے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے علاقہ میں تعینات ویٹنری سٹاف کوذمہ داریاں تفویض کیں لیکن تحصیل فتح جنگ کے علاقہ ملال کی ویٹنری ہسپتال میں تعینات اسسٹنٹ ڈسپنسر ندیم عباس نے مذکورہ حفاظتی ٹیکے خود لگانے کے بجائے ان پڑہ زمینداروں کو دیکر ہی اپنی ذمہ داری پوری کردی غریب زمینداروں نے جب ٹیکے اپنے مال مویشیوں کو لگائے تو بعض افراد کی بھیڑ بکریاں فوراٌ ہلاک ہونا شروع ہوگئیں جس پر انہوں نے مذکورہ ڈاکٹر کو اطلاع کی لیکن اس نے انکی دہائی پر کوئی توجہ ہی نہیں دی متاثرہ زمینداروں کے نمائندے ملک ناصر قولیار اورملک سعید ولد غلام حبیب ساکن قولیار نے حکام بالا سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔