مقامی با اثر افراد نے سرکاری املاک پر اپنے مکانات تعمیر کرنا شروع کر دیئے
بوچھال کلاں(نامہ نگار) کھوکھر بالا کے مقامی بااثر افراد نے حکومت پنجاب کی شاملات پر اپنے مکانات تعمیر کرنا شروع کر رکھے ہیں جس پر گائوں کے افراد نے پولیس تھانہ کلرکہار اور انتظامیہ کو درخواستیں ارسال کر دی ہیں، گائوں کے وفد نے نمبردار ملک ظہور قادر کی سربراہی میں اعلیٰ حکام سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔