حکومت رمضان المبارک میں اشیا ء خوردونوش کی کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ رمضان کے بابرکت ماہ میں پڑوسیوں کا خاص خیال رکھیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ چند دنوں میں رمضان شروع ہونے والا ہے۔ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ۔حکومت کوچاہیے کہ اس بابرکت ماہ میں کھانے پینے کی اشیا ء کی کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔پوری دنیا میں مذہبی تہواروں پر اشیا ء سستی کر دی جاتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔تاجروں کو چاہیے کہ رمضان میں مال سمیٹنے کی بجائے ثواب سمیٹنے کی کوشش کریں ۔