فیروز والا: نہروں میں نہاتے ڈوب کر مزدور اور کاشتکار جاں بحق
فیروز والہ (نامہ نگار)لاہورروڈ پر خان پور نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان مزدور ڈوب کر ہلاک ہوگیا، بتایاگیا ہے کہ مالی پورہ کارہائشی 25 سالہ محنت کش نوجوان نوید احمد خان پورنہر میں نہانے گیا یہاں پر نہاتے ہوئے وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا ریسکیوکے عملے نے متوفی کی نعش کی تلاش شروع کردی۔ بتایاگیاہے کہ متوفی مالی پورہ لاہورکا رہائشی تھا وہ جوتا ساز فیکٹری میں ملازم تھا۔کیوایم آر نہر میں ایک کاشتکار محمداسحاق ڈوب گیا۔ شہریوں نے جدوجہد کر کے متوفی کی نعش نکال لی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔