مِلک ظفر اقبال اعوان کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں، ہارون رمضان
جنڈ ( نامہ نگار) وطن عزیز میں سب بڑی برادری اعوان قوم ہے جو صرف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے لوگوں کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کرسکتی ہے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بسنے والے اعوان قبیلے کو اپنی حقوق ومفادات کیلئے اعوان اتحاد پاکستان کے اس غیر سیاسی پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے ان مجبور وبے کس افراد کی بھرپور خدمت کرنی چاہئے ہم اپنے مرکزی قائد مِلک ظفر اقبال اعوان کی قیادت میں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار بطور مہمان ِ خصوصی اعوان اتحاد پاکستان کے نومنتخب صدر برائے راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی مِلک ہارون رمضان آف کانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل مِلک عبدالمالک اعوان کے علاوہ مِلک عبدالوہاب اعوان ودیگر مقررین نے گذشتہ روز بسم اللہ ہوٹل پنڈی کوہاٹ روڈ لنگر میں چیئرمین یوسی تھٹہ مِلک عجب خان اعوان کی زیر سرپرستی ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان کے چیف آرگنائزر مِلک منظور اعوان آف تھٹہ کی زیر نگرانی منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مِلک بہرام خان مِلک شیر یار اعوان ایڈووکیٹ مِلک فلک شیر اعوان مِلک طارق محمود اعوان مِلک غلام سرور اعوان محمد اختر اعوان کے علاوہ تحصیل فتح جنگ پنڈی گھیب اٹک وملحقہ علاقوں سے عہدیداران و کارکنان کثیر تعدا د میں شریک ہوئے ہیں ۔