معاشرے محبتوں سے پروا ن چڑھتے ہیں، پیر سید منصور الحق شاہ گیلانی
دولتالہ سکھو (نامہ نگار )سجادہ نشیں آستانہ عالیہ للیال شریف پیر سید منصور الحق شاہ گیلانی کی زیر صدارت حضرت شاہ قبول اولیاء کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں اتوار کے روز محفل ذکر نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں گوجرخان کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت قاضی عبد الوقار کاظمی، پیر سید اصغر شاہ گیلانی، پیر سید اکبر علی شاہ گیلانی، علامہ نور آصف چشتی، قاری امجد صدیقی ،علامہ اکبر چشتی سمیت دور و نزدیک سے مریدین و عقیدت مندوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے پیرسید منصورالحق شاہ گیلانی نے کہا کہ رسول اللہ کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے معاشرے محبتوں سے پروا ن چڑھتے ہیں صاف اور سچے دل اللہ کو محبوب ہیں اپنے دلوں کی یاد خدا سے پاک کیا جا سکتا ہے اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے دلوں میں کشادگی پیدا کرنا ہو گی اولیاء اللہ کی زندگیوں سے سبق حاصل کرنا ہو گا زندگیاں اللہ کی یاد میں گزارنے والوں کے چرچے ہمیشہ رہتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ خالد محمود قادری نے کہا کہ رسول اللہ ؐ کی نسبتوں کا حیاء کرنا ہو گا جس چیز کا تعلق نبی رحمت سے قائم ہو جائے وہ خاص ہو جاتی ہے آل نبی ؐ کی امت احسان مند ہے اہلبیت پاک سے محبت فرض کی گئی ہے ۔