مختصر عدالتی خبریں
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ پر ٹیچرز بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی بہاولنگر مظہر حیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریکروٹمنٹ اور ڈی ایم او کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوے طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانی کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ، اووسیز منسٹری اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سہیل ایمونوئل کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایلون جان سیمویل کو بشپ سیالکوٹ لگانے کے خلاف دائردرخواست پر فریقین کو 15 مئی کوحتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔