سمیرا گل نے این اے 62 سے ٹکٹ کیلئے پارٹی کو درخواست دے دی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن وویمن وونگ کی صدر سمیرا گل نے این اے 62 سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ٹکٹ کے حصول کی خاطر پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں درخواست دے دی ۔’’نوائے وقت ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن اصلاحات کی نئی ترامیم کے بعد تمام پارٹیاں دس فیصد کوٹہ خواتین کو دیں گے کہ وہ براہ راست قومی اسمبلی کیلئے انتخاب لڑ سکیں اس ترمیم کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے این اے 62 سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ کے حصول کی خاطر با قاعدہ درخواست پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج ملک عامر فدا پراچہ کو دے دی ہے ۔