غلام محمد ناز آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن صوبہ پنجاب کے چیئرمین ، میاں سرور معراج صدر منتخب
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹڑ سے) غلام محمد ناز آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن صوبہ پنجاب کے چیئرمین جبکہ میاں سرور معراج صدر منتخب ہوگئے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن صوبہ پنجاب کی تنظیم نو مکمل ہوگئی مرکزی صدر ملک محمد نوید اعوان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غلام محمد ناز آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن صوبہ پنجاب کے چیئرمین، میاں سرور معراج صدر، محمد یسین وٹو ، سینئر نائب صدر، عبدالرشید ، عبدالرشید، سخاوت حسین ، مرزامحمد شفیق اور ملک محمد امجد نائب صدور، نجف حسین جنرل سیکرٹری، رمضان دانش ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، محمد عتیق بٹ ، محسن رضا، عارف بھٹی، امیر حمزہ وٹوجوائنٹ سیکرٹریز، ظفراقبال انجم سیکرٹری اطلاعات، غلام مصطفی وٹو سیکرٹری فنانس اور محمد خان کلو آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔